بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں مشت زنی سے منی نہ نکلنے کی صورت میں روزے کا حکم


سوال

اگر مشت زنی سے منی خارج نہیں ہو تو روزہ ٹوٹ جائے گا یا نہیں؟

جواب

روزے  کی حالت  میں مشت  زنی کے نتیجہ میں اگر منی نہ نکلے  تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا،تاہم مشت زنی کرنا گناہ  ہے، احادیث میں اس  عمل پر لعنت اور وعید آئی ہے، لہٰذا یہ فعلِ قبیح ناجائز ہے، روزے  میں اس کی  برائی ،قباحت  اور  شناعت مزید بڑھ جاتی ہے۔  

فتاوی شامی میں ہے:

" (قوله: وكذا الاستمناء بالكف) أي في كونه لا يفسد لكن هذا إذا لم ينزل أما إذا أنزل فعليه القضاء."

(کتاب الصوم، مطلب في حكم الاستمناء بالكف 2/ 399، ط: ایچ ایم سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309100031

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں