کیا روزے کی حالت میں اگر ناک یا کان سے خون نکلے تو کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
روزے کی حالت میں ناک ،کان ،بلکہ جسم کے کسی بھی حصےسے خون نکلنے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا۔
بدائع الصنائع میں ہے:
"قال النبي صلى الله عليه وسلم: الفطر مما يدخل، والوضوء مما يخرج."
( کتاب الصوم ،ج2 ،ص 92، ط: دار الکتب العلمیہ)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144509101991
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن