بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں داڑھی پر ایلوویرا لگانے کا حکم


سوال

روزے کی حالت میں میں نے سر پر اور داڑھی پر ایلوویرا اور تیل لگایا پھر کچھ دیر بعد زبان ہونٹ پر لگنے کی وجہ سے کڑواہٹ محسوس ہوئی تو اس صورت میں روزہ باقی رہتا ہے یا ٹوٹ جاتا ہے؟ اور قضاء یا کفارہ تو لازم نہیں ؟

جواب

روزے کی حالت میں سر،داڑھی اور جسم کے دیگر اعضاءکے ظاہری حصےمیں تیل ، ایلوویرا یا بام وغیرہ لگانے سے روزہ  نہیں ٹوٹتا،اور داڑھی پہ تیل لگانے کے بعد روزہ دار کی زبان ہونٹ پہ لگنے کی وجہ سے اس کی کڑواہٹ محسوس ہوئی تو اس سے روزہ فاسد نہیں ہوا، البتہ اگر   ہونٹوں پہ تیل زیادہ مقدار میں لگا ہوا تھا اور ہونٹ پہ زبان لگنے کے بعد اس کا  ذائقہ حلق سے نیچے اُتر جائے،تو    روزہ فاسد ہوجائے گا، اس صورت میں صرف قضاء لازم ہوگی ۔ 

فتاوی شامی میں ہے:

 ''(أو أدهن أو اكتحل أو احتجم) وإن وجد طعمه في حلقه.''

(رد المحتار،ج:2، ص:367، ط:سعید)

البحرالرائق میں ہے:

"ولا بأس أن يكتحل الصائم بالإثمد وغيره، ولو فعل لا يفطره، ‌وإن ‌وجد ‌طعمه ‌في ‌حلقه عند عامة العلماء لما روينا «أن رسول الله صلى الله عليه وسلم اكتحل وهو صائم."

(کتاب الصوم ،فصل بيان ما يسن وما يستحب للصائم وما يكره له، ج:2،ص:106، ط:مطبعة شركة المطبوعات العلمية بمصر)

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509101398

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں