بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزہ کی حالت میں سگریٹ نوشی کا حکم


سوال

روزہ کی حالت میں سگریٹ کا کش لیا، کیا روزہ ٹوٹ گیا اور کفارہ کیا ہے؟

جواب

روزے  کی حالت میں سگریٹ پینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؛اگر سگریٹ نوشی تلذذ یا کسی اور نفع کے لیے کی جائے تو اس صورت میں قضا اور کفارہ دونوں واجب ہوں گے، ورنہ صرف قضا لازم ہے۔

فتاوی شامی (رد المحتار) (2/ 395):
"وبه علم حكم شرب الدخان، ونظمه الشرنبلالي في شرحه على الوهبانية بقوله: ويمنع من بيع الدخان وشربه ... وشاربه في الصوم لا شك يفطر. ويلزمه التكفير لو ظن نافعاً ... كذا دافعاً شهوات بطن فقرروا".


فتوی نمبر : 144109202128

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں