کیا روزہ کی حالت آنکھ میں قطرہ ڈالنا جائز ہے؟
روزہ کی حالت میں ضرورت کے وقت آنکھوں میں دوائی کے قطرے ڈالنا جائز ہے، اس سے روزہ فاسدنہیں ہوتا ، اگرچہ دوا کا ذائقہ حلق میں محسوس ہو۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
'' ولو اقطر شیئاً من الدواء في عینه لا یفطر صومه عندنا وإن وجد طعمه في حلقه.''
(كتاب الصوم، الباب الرابع فیما یفسد وما لایفسد،ج1،ص203،ط؛دار الفکر)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144509102081
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن