بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں آنکھ میں پانی ڈالنا


سوال

 روزہ  کی حالت میں وضو کرتے وقت آنکھوں میں پانی ڈالنا یا آنکھوں کو ٹھنڈک کے لیے پانی میں رکھنا شرعاً کیسا ہے?

جواب

 روزہ کی حالت میں وضو کرتے وقت آنکھوں میں پانی ڈالنا یا آنکھوں کو ٹھنڈک کے لیے پانی میں رکھنا شرعاً درست ہے، لیکن بار بار ایسا کرنا مکروہ (تنزیہی) ہے۔

الفتاوى الهندية (1 / 199):
"وكره الاغتسال وصبّ الماء على الرأس والاستنقاع في الماء والتلفف بالثوب المبلول، وقال أبو يوسف: لايكره، وهو الأظهر، كذا في محيط السرخسي". 
فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202371

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں