روزے کا فدیہ بتائیں۔
ایک روزے کےفدیہ کی مقدار پونے دو کلو گندم یا اس کی قیمت ہے، مہینہ میں جتنے روزے ہوں 29 یا 30 اتنے ہی فدیہ ادا کرنے ہوں گے۔
اگر کوئی شخص اتنا بوڑھا یا ایسا بیمار ہو کہ اس کے صحیح ہونے کی امید نہ ہو تو یہ ہر روزہ کے بدلے پونے دو کلو گندم یا اس کی قیمت( جو کہ کراچی میں آج کل تقریباً 90 روپے ہے) کسی مستحق شخص کو دے دے۔ اور جس مریض کے بارے میں امید ہو کہ زندگی میں دوبارہ ٹھیک ہوجائے گا، اس کے لیے روزے کا فدیہ دینا درست نہیں ہے، بیماری کی وجہ سے وہ روزے نہ رکھ سکتا ہو تو روزہ چھوڑ دے، صحت یاب ہونے کے بعد اتنے روزوں کی قضا کرلے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144109202164
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن