بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزہ دار دن میں سویا اور احتلام ہونے کا حکم


سوال

سحری کے بعد اگر کوئی سو جاۓ ۔ اور سونے میں بھی خواب میں دیکھے کہ رمضان کا مہینہ ہے، اور اس خواب میں جان بوجھ کر خود پر غسل واجب کر دیاہے، پھر جب آنکھ کھلی ، تو اصل میں غسل واجب ہو گیا تھا، اس حالت میں روزے کا کیا حکم ہے ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  روزہ داراگر  دن میں سویا اوراسے احتلام ہوگیا، تواس کا  روزہ فاسد نہیں ہوگا، بلکہ روزہ صحیح ہے۔

البحر الرائق میں ہے:

"أو احتلم أو أنزل بنظر أي لا یفطر لحدیث السنن لا یفطر من قاء ولا من احتلم ولا من احتجم."

( کتاب الصوم، باب ما یفسد الصوم و ما لایفسدہ، ج: 2 ص:293 ط:ایچ ایم سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309100166

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں