بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزوں کا فدیہ


سوال

میرا سوال یہ ہے کہ میری والدہ صاحبہ تقریباً 1820 سال سے بیماری کی وجہ سے روزے نہیں رکھ رہی ہیں تو ان کے روزوں کا فدیہ کتنا ہوگا؟اس سال کے حساب سے اس سال کا تو ساٹھ روپے فطرہ بتایا گیا ہے تو ٹوٹل کتنا بنے گایہ بتاکرشفقت فرمائیں۔

جواب

اگر بیماری ظاہری طور پر دائمی ہے تو ایسی صورت میں فدیہ دینے کا حکم ہے،ہر روزے کے بدلے دوکلو گندم یا اس کی قیمت مستحقِ زکوٰۃ فرد کو دی جائے اس سال دو کلو گندم کی قیمت ساٹھ روپے رہی اوررمضان کا مہینہ انتیس دن کا رہا اس حساب سے مکمل مہینے کا فدیہ 1740روپے بنتا ہے۔ گذشتہ سالوں کا موجودہ قیمت پونے دوکلوگندم کے حساب سے مہینہ کے تیس دن شمار کرکے ادا کریں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200150

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں