کام کرتے وقت پالش پاؤڈر یا دھول ناک اور منہ میں چلی جائے تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا؟
صورتِ مسئولہ میں پالش پاؤڈر یا دھول ناک اور منہ میں چلا جانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔
فتاوی عالمگیری میں ہے:
"ولو دخل حلقه غبار الطاحونة أو طعم الأدوية أو غبار الهرس وأشباهه أو الدخان أو ما سطع من غبار التراب بالريح أو بحوافر الدواب وأشباه ذلك لم يفطره كذا في السراج الوهاج ".
(كتاب الصوم، باب فيما يفسد وما لا يفسد، ج1، ص224، ط: دار الكتب العلمية)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144509100192
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن