بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزہ کی حالت میں خو شبو لگانے کا حکم


سوال

کیا روزے میں سینٹ لگانے سے روزہ ٹوٹتاہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  روزہ کی حالت میں خوشبو لگا نے سے روزہ فاسدنہیں ہو تا ۔ 

فتاوی شامی میں ہے :

"ولايتوهم أنه كشم الورد ومائه والمسك لوضوح الفرق بين هواء تطيب بريح المسك وشبهه وبين جوهر دخان وصل إلى جوفه بفعله، إمداد.

 (کتاب الصوم ،باب یفسد الصوم ومالا یفسدہ،2/ 395،ط سعید )

:فتاوی شامی میں ہے

"لايكره للصائم شم رائحة المسك والورد ونحوه."

 (کتاب الصوم ،باب یفسد الصوم ومالا یفسد ،417/2،ط: سعید )

فتاوی محمودیہ میں ہے :

"محض کسی خوشبو یا بدبو کے بے اختیار ناک میں جانے یا قصداً سونگھنے سے - خواہ علاجاً ہو یا تنشیطاً - روز فاسد نہیں ہوتا۔ اگر بتی، عطر، دوا، سب کا ایک حکم ہے، البتہ اگر بتی وغیرہ سلگا کر اس کا دھواں ناک میں پہنچانا مفسدِ صوم ہے۔"

(کتاب الصوم ،باب یفسد الصوم ومالا یفسدہ ،۱۰ / ۱۵۳،مکتبہ الفاروق)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309101338

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں