روزےکی حالت میں تیل کی مالش کرنا جائز ہے جسم کے کسی بھی حصہ میں؟
روزہ کی حالت میں پورے جسم پر تیل لگانا جائز ہے، اس سے روزہ پر کوئی نقصان نہیں آتا۔ البتہ اگر تیل منفذ (یعنی اصلی راستے جیسے: کان وغیرہ) سے جسم کے اندر (مثلًا کان کے پردے کے اندر تک) داخل ہوگیا تو روزہ فاسد ہوجائے گا۔
الدر المختار و حاشية ابن عابدين (رد المحتار) (ج:2، ص:395، ط:دار الفكر-بيروت):
’’(أو أدهن أو اكتحل أو احتجم) وإن وجد طعمه في حلقه.
(قوله: وإن وجد طعمه في حلقه) أي طعم الكحل أو الدهن، كما في السراج.‘‘
فقط و الله أعلم
فتوی نمبر : 144209201950
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن