بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں فحش فلم دیکھنے کی وجہ سے انزال کا حکم


سوال

روزے کی حالت میں اگر فحش فلم دیکھنے سے انزال ہو جائے توکیا روزہ ٹوٹ جائےگا؟

جواب

واضح رہے کہ فلم دیکھنا گناہ ہے،اور فحش فلم دیکھنا دہرا گناہ ہے ،اور یہ دونو ں ناجائز کام اگر رمضان میں ہو تو زیادہ گناہ ہے اور روزے کے اجروثواب ختم کرنے کاذریعہ ہے ،کیوں کہ جس طرح رمضان میں نیکیوں کا ثواب زیادہ ہے اس طرح اس مبارک مہینے میں گناہ پر پکڑ کا خطرہ بھی زیادہ ہے،اس لیے اگر  واقعتاً کسی سے مذکورہ فعل سرزد ہوا ہوتو اس کو صدقِ دل سے توبہ واستغفار کرنا چاہیے، البتہ جہاں تک روزےکی بات ہے تو  اگر انزال میں  اپنے  عمل کا دخل نہ تھا، صرف دیکھنے سے ہی انزال ہوگیا تھا مشت زنی وغیرہ شامل نہ تھی ،تو اس صورت   میں روزہ نہیں ٹوٹتا، بصورتِ دیگر روزہ ٹوٹ جائے گا۔

تحفۃ الفقہاء میں ہے:

"وكذلك لو نظر إلى فرج امرأة شهوة فأمنى أو تفكر فأمنى لايفسد صومه؛ لأنه حصل الإنزال لا بصنعه فلايكون شبيه الجماع لا صورةً ولا معنىً."

(‌‌كتاب الصوم، ج:1، ص:353، ط: دار الكتب العلمية)

بدائع الصنائع میں ہے:

"ولو ‌نظر إلى امرأة وتفكر فأنزل لم يفطره...ولنا أنه لم يوجد الجماع لا صورة ولا معنى لعدم الاستمتاع بالنساء فأشبه الاحتلام بخلاف المباشرة."

(كتاب الصوم، فصل أركان الصيام، ج:2، ص:239، ط: دار إحياء التراث العربي)

تبیین الحقائق میں ہے:

"وأما إذا أنزل بنظر فلعدم المباشرة وقال مالك إن أنزل بالنظرة الأولى لا يفسد صومه وإن أنزل بالثانية يفسد لقوله - عليه الصلاة والسلام - لعلي «لا تتبع النظرة النظرة فإنما الأولى لك والأخرى عليك» ولأن النظرة الأولى تقع بغتة فلا يستطاع الامتناع عنها بخلاف الثانية ولنا أن النظر مقصور عليه غير متصل بها فصار كالإنزال بالتفكر والمراد بما روي في حق الإثم ولأن ما يكون مفطرا لا يشترط التكرار فيه وما لا يكون مفطرا لا يفطر بالتكرار."

(كتاب الصوم، باب ما يفسد الصوم وما لا يفسده، ج:1، ص:322، ط: دار الكتاب الإسلامي)

 البحر الرائق میں ہے:

"أنزل بنظر) أي لا يفطر...أطلق في النظر فشمل ما إذا ‌نظر إلى وجهها أو فرجها كرر النظر أو لا."

(كتاب الصوم، باب ما يفسد الصوم وما لا يفسده، ج:2، ص:293، ط: دار الكتاب الإسلامي)

فتاوی شامی میں ہے:

"(أو احتلم أو أنزل بنظر) ولو إلى فرجها مرارا (أو بفكر) وإن طال مجمع...(لم يفطر) جواب الشرط."

 

‌‌(كتاب الصوم، ‌‌باب ما يفسد الصوم وما لا يفسده، ج:2، ص:394ـ400، ط: سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144409100747

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں