بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں تکیہ کے ذریعہ منی خارج کرنا


سوال

کیاروزے کی حالت میں تکیہ کے اوپر الٹا لیٹ کر منی نکالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟  اگر روزہ ٹوٹ جاتا ہے تو کیا کفارہ بھی لازم ہوتاہے؟

جواب

واضح رہے کہ روزے کی حالت میں  تکیہ کے ذریعہ منی خارج کرناحرام عمل ہے،اس  صورت  میں روزہ ٹوٹ جاتاہے اور اس روزے کی قضالازم  ہوتی ہے ،البتہ کفارہ لازم نہیں ہوتا۔

قرآن کریم میں ہے:

" وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ (5) إِلَّا عَلَىٰ أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ (6) فَمَنِ ابْتَغَىٰ وَرَاءَ ذَٰلِكَ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْعَادُونَ (7)."

ترجمہ :"اور جو اپنی شرمگاہوں کی (حرام شہوت رانی سے )حفاظت رکھنے والے ہیں لیکن اپنی بیبیوں سےیا اپنی (شرعی )لونڈیوں سے(حفاظت نہیں  کرتے )کیونکہ ان پر (اس  میں )کوئی الزام نہیں ہاں جو اس کے علاوہ (اور جگہ  شہوت رانی کا) طلب گار ہو ایسے لوگ حد (شرعی )سے نکلنے والے ہیں  ۔ "(بیان القرآن)

أحکام القرآن میں ہے:

"قوله تعالى فمن ابتغى وراء ذلك فأولئك هم العادون يقتضي تحريم نكاح المتعة إذ ليست بزوجة ولا مملوكة يمين وقد بينا ذلك في سورة النساء في قوله وراء ذلك معناه غير ذلك وقوله العادون يعني من يتعدى الحلال إلى الحرام فأما قوله إلا على أزواجهم أو ما ملكت أيمانهم استثناء من الجملة المذكورة لحفظ الفروج وإخبار عن إباحة وطء الزوجة وملك اليمين فاقتضت الآية حظر ما عدا هذين الصنفين في الزوجات وملك الأيمان."

(سورة المؤمنون، ج:5، ص:92، ط:دار إحياء التراث العربي)

فتاوی شامی میں ہے:

"وكذا الاستمناء بالكف وإن كره تحريما لحديث "ناكح اليد ملعون" ولو خاف الزنى يرجى أن لا وبال عليه".

"وفي الرد:(قوله: وكذا الاستمناء بالكف) أي في كونه لا يفسد لكن هذا إذا لم ينزل أما إذا أنزل فعليه القضاء كما سيصرح به."

(كتاب الصوم، باب مايفسد الصوم ومالايفسد، ج:2، ص:399، ط:سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144509101714

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں