بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں غیر محرم کا پستان دبانے سے انزال ہوجائے تو روزہ کا حکم


سوال

روزے کی حالت میں غیر محرم عورت کے پستان دبانے سے انزال ہوا ہے، کیا روزہ کی قضا ہوگی یا کفارہ؟

جواب

واضح رہے کہ غیر محرم عورت کو چھونا عام دنوں میں ناجائز اور حرام ہے اور روزے کی حالت میں تو اور برا ہے ،تاہم اگر کوئی شخص کسی غیر محرم عورت کا پستان دبائے اور اس سے انزال ہوجائے تو اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا ،صرف قضاء لازم ہوگی کفارہ لازم نہیں ہوگا ۔

در مختار میں ہے :

"ولو قبلة فاحشة ‌بأن ‌يدغدغ أو يمص شفتيها (أو لمس) ولو بحائل لا يمنع الحرارة أو استنما بكفه أو بمباشرة فاحشة ولو بين المرأتين (فأنزل) قيد للكل حتى لو لم ينزل لم يفطر كما مر."

(کتاب الصوم،باب ما یفسد الصوم وما لایفسد،ج:۲،ص:۴۰۴،سعید)

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"وإذا قبل امرأته، وأنزل فسد صومه من غير كفارة كذا في المحيط۔۔۔والمس والمباشرة والمصافحة والمعانقة كالقبلة، كذا في البحر الرائق."

(کتاب الصوم ،النوع الاول مایوجب القضاء دون الکفارۃ،ج:۱،ص:۲۰۴،دارالفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309100655

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں