کیا کریم لگانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟
روزے کے دوران چہرے اور جسم وغیرہ پر کریم لگانا جائز ہے، اس سے روزہ فاسد نہیں ہوتا۔
’’البحرالرائق‘‘میں ہے:
"الصوم في الشرع الإمساك عن المفطرات الثلاث حقيقة أو حكما في وقت مخصوص من شخص مخصوص مع النية."
(كتاب الصوم، 2/ 278، ط: دارالكتاب الإسلامي بيروت)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144309101082
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن