بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں انزال


سوال

اگر روزے کی حالت میں غیر شرم گاہ میں انزال کردیا مثلاً ٹانگوں میں تو  آیا اس سے قضا  اور کفارہ دونوں ہوں  گے یا صرف قضا؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں روزہ فاسد ہوگیا، قضا لازم ہوگی، کفّارہ نہیں ۔  نیز روزہ فاسد ہوجانے کے بعد بھی افطار تک روزہ داروں کی طرح کھانے پینے اور جماع کرنے کی اجازت نہیں ہے، اس لیے کہ اگرچہ روزہ فاسد ہوچکا ہے، لیکن رمضان المبارک کے احترام میں روزہ داروں  کے ساتھ مشابھت بہر حال لازم ہے۔

واضح رہے کہ روزے کی حالت میں بیوی کے ساتھ ہم بستری کرنا یا شرم گاہ سے باہر انزال کرنا بھی منع ہے، اور گناہ ہے، شہوت سے مغلوب ہوکر روزہ توڑنے پر مذکورہ شخص کو توبہ و استغفار کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109200681

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں