کیا روزے کی حالت میں گلوکوز بدن میں پانی چڑھانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
روزہ کی حالت میں کسی بھی قسم کی ڈرپ لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ، البتہ روزہ میں بغیر ضرورت کے محض طاقت کے لیے گلوکوز کی ڈرپ لگانا (تاکہ روزہ محسوس نہ ہو) مکروہ ہے۔
فتاوی شامی میں ہے:
"لأنه أثر داخل من المسام الذي هو خلل البدن، و المفطر إنما هو الداخل من المنافذ للإتفاق على أن من اغتسل في ماء فوجد برده في باطنه أنه لايفطر، و إنما كره الإمام". (٢ / ٣٩٥)
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"و ما يدخل من مسام البدن من الدهن لايفطر". ( ١ / ٢٠٣)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144209201416
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن