بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے میں ڈارھی کاٹنا


سوال

کیا روزے کی حالت میں داڑھی کاٹ سکتے ہیں ؟

جواب

واضح رہے کہ چہرے کی تینوں جانب یعنی کن پٹی سمیت دونوں گالوں پر،اور تھوڑی پر  ایک مشت داڑھی رکھنا واجب ہے اور رمضان ہو  یا غیر رمضان،روزہ ہو  یا غیر روزہ  ہر حال میں ایک مشت سے کم کرنا حرام ہے ،البتہ ایک  مشت سے زائد  روزے کی حالت میں بھی کاٹ سکتے ہیں۔ایک مٹھی سے کم کرنا یا تراشنا حرام ہے۔ خواہ رمضان میں ہو یا غیر رمضان  میں، البتہ رمضان میں کرنے کا گناہ اور شدید ہے۔

حاشیہ ابن عابدین میں ہے:

"(قوله: جميع اللحية) بكسر اللام وفتحها نهر، وظاهر كلامهم أن المراد بها ‌الشعر ‌النابت ‌على ‌الخدين ‌من ‌عذار وعارض والذقن."

(‌‌كتاب الطهارة،‌‌أركان الوضوء،ج1،ص100،ط: سعید)

الموسوعہ الفقهيہ الكويتيہ میں ہے:

"ذهب جمهور الفقهاء: الحنفية والمالكية والحنابلة، وهو قول عند الشافعية، إلى أنه يحرم حلق اللحية لأنه مناقض للأمر النبوي بإعفائها وتوفيرها، وتقدم قول ابن عابدين في الأخذ منها وهي دون القبضة: لم يبحه أحد، فالحلق أشد من ذلك."

(‌‌لحية،الأحكام المتعلقة باللحية،حلق اللحية،ج35،ص225،ط:وزارة الأوقاف والشئون الإسلامية - الكويت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144409100184

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں