بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے میں بوس و کنار کی وجہ سے انزال ہوگیا


سوال

روزہ  کی حالت میں بیوی کے ساتھ  کپڑے پہنے ہوئے  لیٹنے اور بوس کنار کے دوران کم زوری کی وجہ سے بے اختیار لیٹے ہوئے ہی نا چاہتے ہوئے بھی کسی  بیماری کی وجہ سے کپڑوں کے اندر ہی انزال ہونے سے روزہ ٹوٹ جائے گا یا نہیں؟

جواب

روزے کی حالت میں میاں بیوی میں آپس کے بوس و کنار کی وجہ سے اگر منی خارج ہوجائے تو روزہ فاسد ہوجائے گا، قضا لازم ہو گی،   کفارہ لازم نہ ہوگا، تاہم جس شخص کو اپنے اوپر اعتماد نہ ہو، ایسے شخص کے  لیے روزے کی حالت میں بیوی  سے بوس و کنار کرنا یا بغل گیر ہونا مکروہ ہے،  مزید تفصیل کے  لیے دیکھیے:

روزے کی حالت میں میاں بیوی سے بوس و کنار کرنا

  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209200164

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں