بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزہ میں ناک کے اندرونی طرف تیل لگانا


سوال

روزے کی حالت میں ناک کی  اندرونی طرف تیل لگانا کیسا ہے؟

جواب

روزہ کی حالت میں اگر ناک کے اندرونی حصہ میں انگلی یا روئی وغیرہ سے تیل لگایا جائے اور  وہ تیل ناک سے سانس وغیرہ سے اوپر نہ چڑھے یا حلق میں نہ اترے تو اس سے روزہ فاسد نہیں ہوگا، البتہ اگر ناک میں تیل ٹپکایا یا تیل لگانے سے وہ ناک سے اندر چلے گیا تو روزہ فاسد ہوجائے گا، قضا لازم ہوگی، کفارہ لازم نہیں ہوگا، اس لیے روزہ میں اس سے احتیاط کرنی چاہیے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 402):
"(أو احتقن أو استعط) في أنفه شيئا (أو أقطر في أذنه دهنا أو داوى جائفة أو آمة) فوصل الدواء حقيقة -إلى جوفه ودماغه.

(قوله: فوصل الدواء حقيقة) أشار إلى أن ما وقع في ظاهر الرواية من تقييد الإفساد بالدواء الرطب مبني على العادة من أنه يصل وإلا فالمعتبر حقيقة الوصول، حتى لو علم وصول اليابس أفسد أو عدم وصول الطري لم يفسد وإنما الخلاف إذا لم يعلم يقينا فأفسد بالطري حكما بالوصول نظرا إلى العادة ونفياه كذا أفاده في الفتح.
قلت: ولم يقيدوا الاحتقان والاستعاط والإقطار بالوصول إلى الجوف لظهوره فيها وإلا فلا بد منه حتى لو بقي السعوط في الأنف ولم يصل إلى الرأس لا يفطر، ويمكن أن يكون الدواء راجعا إلى الكل، تأمل".

الفتاوى الهندية (1/ 204):
"ومن احتقن أو استعط أو أقطر في أذنه دهنا أفطر، ولا كفارة عليه هكذا في الهداية، ولو دخل الدهن بغير صنعه فطره كذا في محيط السرخسي".
فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144109201964

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں