بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزہ میں کپڑے کے ساتھ بیوی سے ہم بستری کرنے سے انزال ہونے کی صورت میں کیا حکم ہے؟


سوال

 روزہ میں بیوی سے ہم بستری ہوگئی لیکن کپڑے نہیں اتارے اور انزال ہوگیا،  احکامات سے آگاہ فرمائیں ساٹھ روزے نہیں  رکھ سکتا ہوں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں روزے میں  بیوی سے ہم بستری سے مراد یہ ہو کہ کپڑے اتارے بغیر محض کپڑے کے اوپر سے بیوی سے ملاعبت کی، دخول نہیں کیا  اور اس سے انزال ہوگیا ہے (جیساکہ سوال کے انداز سے معلوم ہورہا ہے، تو اس کا حکم یہ ہے کہ) روزے کی حالت میں ایسا کرنا جائز نہیں تھا، اس سے روزہ فاسد ہوجائے گا، توبہ و استغفار کریں، اور ایک روزے کی قضا کریں۔ کفارہ لازم نہیں ہوگا۔ اگر بیوی کو انزال نہیں ہوا تو اس کا روزہ فاسد نہیں ہوا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109200883

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں