بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی قضا، کفارہ، اور فدیے میں فرق


سوال

1. روزہ کی قضا، کفارہ اور فدیہ میں فرق کی وضاحت کر دیجئے۔

جواب

رمضان کا روزہ نہ رکھنے یا رکھ کر توڑدینے، اسی طرح نفلی روزہ رکھ کر توڑ دینے سے روزے کی قضا لازم ہو جاتی ہے۔رمضان کا روزہ رکھ کر جان بوجھ کر کھا پی کر، یا ہمبستری کر کے روزہ توڑ دینے سے قضا کے ساتھ کفارہ بھی لازم ہو جاتا ہے۔ یہ کفارہ مسلسل ساٹھ روزےرکھنے کی صورت میں ادا ہوتا ہے۔مسلسل بیماری یابڑھاپے کی وجہ سے چھوٹ جانے والے روزے کی قضا نہ کرنے کی صورت میں اس روزے کے بدلے فدیے کی ادائیگی لازم ہوتی ہے۔ اس فدیے کی مقدار ایک صدقۃ الفطر ہے


فتوی نمبر : 143510200023

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں