بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روز کی حالت میں ایسا کام غلطی سے کرلیا جس سے کفارہ لازم آتا ہے


سوال

روزے میں وه فعل جس کی وجہ سے کفاره بھی لازم آتا ہو اس فعل کا ارتكاب کیا اور معلوم نہیں تھا کہ اس سے کفاره بھی لازم آتا ہے اور روزه بھی ٹوٹ جاتا ہے تو کیا اس صورت میں بھی کفاره لازم آئے گا؟

جواب

واضح رہے کہ مسلمانوں کے ملک میں رہتے ہوئے دینی مسائل کا علم نہ ہونا کوئی عذر نہیں ہے، لہٰذا روزے  کی حالت میں ایسا  فعل  جس کے ارتکاب سے  کفارہ کا حکم ہے ، لاعلمی میں کرنے سے بھی کفارہ لازم آتاہے، لہٰذا جس شخص سے ایسا فعل سرزد ہوا اسے استغفار کرنے کے ساتھ ساتھ کفارہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

روزے کے کفارے کی تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:

روزے کا کفارہ کیا ہے؟


فتوی نمبر : 144209200405

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں