بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں گلیسرین کی بتی مقعد میں رکھنا


سوال

کیا گلیسرین کی بتی لینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے جو قبض یا ہوا رُکی ہونے کی وجہ سے لی جاتی ہے?

جواب

 روزے کی حالت میں روزہ یاد ہونے کی صورت میں گلیسرین کی بتی مقعد  (پاخانہ کی جگہ) میں رکھنے سے روزہ فاسد ہوجائے گا، اس ایک روزے  کی  قضا لازم ہوگی، کفارہ لازم نہیں ہوگا۔

الفتاوى الهندية (1/ 204):
’’ولو أدخل أصبعه في استه أو المرأة في فرجها لايفسد، وهو المختار إلا إذا كانت مبتلةً بالماء أو الدهن فحينئذٍ يفسد؛ لوصول الماء أو الدهن، هكذا في الظهيرية. هذا إذا كان ذاكراً للصوم، وهذا تنبيه حسن يجب أن يحفظ؛ لأن الصوم إنما يفسد في جميع الفصول إذا كان ذاكراً للصوم، وإلا فلا، هكذا في الزاهدي‘‘.

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 149):
"والحاصل أن الصوم يبطل بالدخول، والوضوء بالخروج، فإذا أدخل عودًا جافًّا ولم يغيبه لايفسد الصوم؛ لأنه ليس بداخل من كل وجه و مثله الأصبع، وإن غيب العود فسد لتحقق الدخول، وكذا لو كان هو أو الأصبع مبتلاً لاستقرار البلة في الجوف". فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144109200447

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں