بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں بیوی سے بوس وکنار کرنے کاحکم


سوال

روزے کی حالت میں بیوی سے بوس و کنار کر لیا، اور عضو کو صرف باہر سے مس کیا ،اچانک منی خارج ہو گئی،اب اس کاحل کیاہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں سائل کاروزہ فاسد ہواہےاوراس پراس روزےکی صرف قضا  لازم ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"أو قبل) ولو قبلة فاحشة بأن يدغدغ أو يمص شفتيها (أو لمس) ولو بحائل لايمنع الحرارة ... (قوله: ولو قبلة فاحشة) ففي غير الفاحشة مع الإنزال لاتجب الكفارة ."

(باب مایفسد الصوم ،ج:2،ص:404،ط:سعید)

تبيين الحقائق ميں ہے:‌

"ولو ‌أنزل ‌بقبلة فعليه القضاء لوجود معنى الجماع وهو الإنزال بالمباشرة دون الكفارة لقصور الجناية فانعدم صورة الجماع."

(باب مایفسد الصوم ،ج:1،ص:324،ط:المطبعۃ الکبری )

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309100247

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں