اگر کسی شخص نے روزہ کی حالت میں لڑکی سے بات کی اور مذی یا ودی نکل آئی تو روزہ ٹوٹے گا یا نہیں؟
مذی یا ودی کے نکلنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، نیز غسل بھی فرض نہیں ہوتا، صرف وضو ٹوٹتا ہے، اور جسم یا کپڑوں پر جہاں مذی یا ودی لگے اسے پاک کرنا ضروری ہوتاہے۔
البتہ یہ واضح رہے کہ آدمی اپنی بیوی کے ساتھ تو پیار محبت کی باتیں کر سکتا ہے ،لیکن کسی اجنبی اور غیر محرم لڑکی اور خاتون کے ساتھ پیار محبت کی باتیں کرنا ناجائز اور حرام ہے ۔
فتاوی تاتارخانیہ میں ہے:
"مسّ الصائم امرأته وأمذى لايفسد صومه."
( كتاب الصوم، الفصل الرابع في ما يفسد الصوم وما لايفسد الصوم، 2/ 281، ط: قديمي كراتشي)
فقط وللہ اعلم
فتوی نمبر : 144409100673
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن