بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں سونو گرافی کرانا


سوال

کیا عورت روزہ کی حالت میں سونو گرافی کرا سکتی ہے؟

جواب

واضح رہے کہ سونو گرافی کرنے کے مورجہ  دو طریقہ ہیں:

 ایک خارجی ( external)

دوسرا داخلی ( internal) 

روزے کی حالت میں خارجی سونوگرافی کرانے کی اجازت ہے، اور اس سے روزے پر کوئی اثر نہ ہوگا، بشرطیکہ اس سے پہلے پانی نہ پیا جائے۔

البتہ داخلی سونوگرافی میں چوں کہ حلق یا شرم گاہ   کے راستے ایک آلہ داخلہ کیا جاتا ہے،  اور انفیکشن سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدام کے طور پر اس آلہ پر کور لگایا جاتا ہے، جس پر سیال دوائی کا محلول ہوتا ہے، لہذا روزے کی حالت میں داخلی سونوگرافی کی اجازت نہیں،  اس سے روزہ فاسد ہوجائے گا، قضا لازم ہوگی، پس داخلی سونوگرافی  کرانا اگر شرعی ضرورت کے تحت ہو،  تو پھر یا تو افطار کے بعد کرائی جائے، اور اگر افطار کے بعد سہولت میسر نہ ہو  اور شدید ضرورت ہو تو اس روز روزہ نہ رکھا جائے،  مذکورہ ٹیسٹ کروا لیا جائے، اور ٹیسٹ کے بعد بقیہ دن روزے داروں کی طرح کچھ نہ کھایا جائے، اور اس روزے کی رمضان کے بعد قضا  کی جائے۔

تنویر الابصار مع الدر المختار میں ہے:

"(أَوْ أَدْخَلَ أُصْبُعَهُ الْيَابِسَةَ فِيهِ) أَيْ دُبُرِهِ أَوْ فَرْجِهَا وَلَوْ مُبْتَلَّةً فَسَدَ".

فتاوی شامی میں ہے:

"(قَوْلُهُ: وَلَوْ مُبْتَلَّةً فَسَدَ) لِبَقَاءِ شَيْءٍ مِنْ الْبِلَّةِ فِي الدَّاخِلِ وَهَذَا لَوْ أَدْخَلَ الْأُصْبُعَ إلَى مَوْضِعِ الْمِحْقَنَةِ كَمَا يُعْلَمُ مِمَّا بَعْدَهُ قَالَ ط وَمَحَلُّهُ إذَا كَانَ ذَاكِرًا لِلصَّوْمِ وَإِلَّا فَلَا فَسَادَ، كَمَا فِي الْهِنْدِيَّةِ عَنْ الزَّاهِدِيِّ اهـ". ( بَابُ مَا يُفْسِدُ الصَّوْمَ وَمَا لَا يُفْسِدُهُ، ٢ / ٣٩٧، ط: دار الفكر) فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144107201085

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں