بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں آکسیجن لگانا


سوال

ایک آدمی کو گھر میں آکسیجن لگایا گیا ہے، سلنڈر کے ذریعے جس میں کوئی دوائی وغیرہ نہیں ہے، کیا اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب

آکسیجن ایک بے رنگ  اور بے ذائقہ گیس ہے، جو زندگی کے لیے ضروری ہے،  پس اگر اس کا مادہ پانی کی طرح پائپ سے نظر آتا ہو، تو رزوے کی حالت میں اسے لینے روزہ فاسد ہوجائے گا، اور اگر پائپ سے گزرتے ہوئے ہوا کی طرح آکسیجن دکھائی نہ دیتی ہو، تو  اس کی وجہ سے روزہ فاسد نہ ہوگا۔ (ضمیمہ  روزے کے مسائل کا انسائیکلو پیڈیا  از مفتی محمد انعام الحق قاسمی ۔ دامت برکاتہم۔  بعنوان آکسیجن) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109200525

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں