بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں کپڑوں پر چھینٹیں آجائیں تو روزے کا کیا حکم ہوگا؟


سوال

 اگر روزہ رکھا اس حال میں کہ  کپڑوں پر چھیننے لگے ہوں تو   روزہ کا کیا حکم ہوگا؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں کپڑے ناپاک ہونے کی وجہ سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، روزہ صحیح ہوگا، تاہم کپڑے پاک کرنے میں تاخیر نہیں کرنی  چاہیے؛ تاکہ نماز قضا نہ ہو۔

نیز  پیشاب کرتے وقت چھینٹوں سے بچنے کا خوب اہتمام کرنا  چاہیے، اس  سلسلے میں  بے احتیاطی  عذابِ  قبر کا باعث ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ : پیشاب سے بچا کرو، کیوں کہ عام طور پر عذابِ قبر اسی سبب سے ہوتا ہے۔

بلوغ المرام من أدلة الأحكام للعسقلاني  میں ہے:

"102 - وعن أبي هريرة - رضي الله عنه - قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «استنزهوا من البول، فإنّ عامّة عذاب القبر منه». رواه الدارقطني."

(كتاب الطهارة، باب قضاء الحاجة، 1 / 80، ط: دار القبس للنشر والتوزيع، الرياض)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209201497

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں