بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں غسل جنابت کا طریقہ


سوال

روزہ کی حالت میں غسل جنابت کیسے کریں ؟

جواب

روزے کی حالت میں جنابت(ناپاکی) کے غسل  کا وہی طریقہ ہے جو عام حالات میں ہے، البتہ روزہ کی وجہ سے ناک میں اوپر تک پانی ڈالنا اور   کلی میں غرارہ کرنا منع ہے تاکہ ناک میں پانی چڑھانے سے یا غرارہ  کرنے سے پانی دماغ یا حلق میں چلے جانے سے روزہ فاسد نہ ہوجائے ، لہذا  صرف  کلی کرلے اور ناک کی نرم ہڈی تک پانی پہنچائے تو غسل صحیح ہوجائے گا ۔

حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح میں ہے : 

"و يسن المبالغة في المضمضة وهي إيصال الماء لرأس الحلق و المبالغة في الاستنشاق وهي إيصاله إلى ما فوق المارن لغير الصائم والصائم لا يبالغ فيها خشية إفساد الصوم لقوله عليه الصلاة والسلام: بالغ في المضمضة والاستنشاق إلا أن تكون صائما ."

(كتاب الطهارة ، فصل فى سنن الوضوء ،ص: 70، ط: دار الکتب العلمیة)

بدائع الصنائع میں ہے :

"ومنها المبالغة في المضمضة والاستنشاق إلا في حال الصوم فيرفق لما روي أن النبي قال للقيط بن صبرة بالغ في المضمضة والاستنشاق إلا أن تكون صائما فأرفق ولأن المبالغة فيهما من باب التكميل في التطهير فكانت مسنونة إلا في حال الصوم لما فيها من تعريض الصوم للفساد."

 (كتاب الطهارة ،فصل في سنن الوضوء،21/1، ط: رشيديه )

فقط واللہ  اعلم 


فتوی نمبر : 144408101767

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں