بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں انیمہ لگانا


سوال

کیا قبض کی وجہ سے روزے کی حالت میں اینیما (Anima) لینا جائز ہے؟  اینیما ایک ڈبا ہوتا ہے اور اس میں پائپ لگی ہوتی ہے اس ڈبے میں پانی بھرا جاتا ہے اور اس پائپ ذریعے پانی پاخانہ کے راستے سے پیٹ کے اندر ڈالا جاتا ہے۔

جواب

روزے کی حالت میں انیمہ کرانے سے روزہ فاسد ہوجائے گا، قضا لازم ہوگی کفارہ لازم نہ ہوگا۔

فتاوی تاتارخانیہ میں ہے:

" أدخل خشبةً في دبره إن كان طرفها خارجًا لم يفسد صومه، و إن لم يكن يفسد صومه، و في ظهيرية: اذا أدخل الرجل أصبعه في إسته أو المرأة في فرجها لايفسد صومهما، و هو المختار إلا إذا كانت الأصبع مبتلةً بالماء، الدهن، فحينئذ يفسد."

( كتاب الصوم،١ / ١٠٣،  ط: دار الكتب العلمية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112201202

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں