بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزہ کی حالت میں اپنا تھوک نگلنا


سوال

 روزے کے دوران بار بار منہ میں بہت زیادہ تھوک آتا ہے اس کو کیا کرنا چاہئے؟ کیا روزہ میں تھوک نگل سکتے ہیں؟

جواب

روزے  کی  حالت  میں  اپنا تھوک نگلنے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا، البتہ   منہ میں تھوک جمع کرکے نگلنا مکروہ ہے، تاہم اس صورت میں بھی روزہ فاسد نہیں ہوگا۔

مجمع الأنهر في شرح ملتقى الأبحرمیں ہے:

"ولو اجتمع الريق في فيه ثم ابتلعه يكره ولا يفطر."

( كتاب الصوم، باب موجب الفساد، ١ / ٢٤٦، ط: دار إحياء التراث العربي - بيروت، لبنان)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"ولو ابتلع بزاق غيره فسد صومه بغير كفارة إلا إذَا كان بزاق صديقه فحينئذ تلزمه الكفارة، كذا في المحيط".

(كتاب الصوم، الباب الرابع فيما يفسد، وما لَا يفسد، ١ / ٢٠٣، ط: دار الفكر)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144409100300

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں