آنکھوں میں روزے کی حالت میں شہد ڈالنے سے روزے کا کیا حکم ہوگا؟
صورتِ مسئولہ میں آنکھوں میں شہد لگانے سے روزہ فاسد نہ ہوگا۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"و لو أقطر شیئاً من الدواء في عینه لایفطر صومه عندنا وإن وجد طعمه في حلقه."
(كتاب الصوم، الباب الرابع فیما یفسد وما لایفسد، ١ / ٢٠٣، ط: دار الفكر)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144209200568
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن