بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

روزہ کی حالت میں نسوار رکھنا


سوال

نسوار رکھنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟

جواب

نسوار منہ میں رکھنے سے غالب امكان یہی ہے کہ  اس کے ذرّات لعاب کے ساتھ حلق میں  جاتے ہیں ، جس کی وجہ سے نسوار کا ذائقہ محسوس بھی ہوتا ہے، لہذا  روزے کے دوران منہ میں  نسوار رکھنا درست نہیں ہے،اس  کے استعمال سے روزہ فاسد ہوجائے گا  اور اس روزہ  کی قضا رکھنا لازم ہوگا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(إلا إذا مضغ بحيث تلاشت في فمه) إلا أن يجد الطعم في حلقه، كما مر واستحسنه الكمال قائلاً: وهو الأصل في كل قليل مضغه".

(2/ 415، كتاب الصوم، باب مايفسد الصوم، ط: سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144409100201

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں