اگر میاں بیوی دونوں روزے کی حالت میں ہوں تو کیا بیوی، معذور شوہر کو بالکل ننگا کر کے نہلا سکتی ہے؟ شوہر کی شرم گاہ پر بھی بار بار ہاتھ لگے گا؟
صورتِ مسئولہ میں روزے کی حالت میں بیوی کے لیے معذور شوہر کو غسل کرانا جائز ہے، اور شرمگاہ پر ہاتھ لگنے سے اگر انزال نہ ہو ( منی نہ نکلے) تو روزہ نہیں ٹوٹتا۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144109202659
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن