بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 جمادى الاخرى 1446ھ 08 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

روزہ کی حالت میں حلق میں خون اترنے کا شک ہونا


سوال

 میں شوال کے روزے رکھتا ہوں، تین روزے رکھے تھے،چوتھا روزہ رکھنے کا ارادہ تھا لیکن جب میری  آنکھیں کھلی  تو فجر کی  اذان ہو گئی  تھی روزہ تو میں نے رکھا؛ کیوں کہ میرا ارادہ رات ہی سے تھا، لیکن نیند کی حالت میں میرے دانتوں سے خون نکل جاتا ہے جو کہ میرے منہ میں جمع ہو جاتا ہے، اب مجھے یہ شک ہے کہ ایسا نہ ہو کہ نیند اور روزے کی حالت میں خون حلق میں چلا گیا ہو، تو کیا شک کی وجہ سے میں روزہ دوبارہ رکھوں یا میرا روزہ درست ہے؟  کیوں کہ میرے منہ میں نیند کے دوران کافی خون جمع ہو جاتا ہے۔

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اگر خون تھوک پر غالب ہو (جس کی علامت یہ ہے کہ تھوک میں خون کا رنگ نظرآئے اور  منہ میں اس کا ذائقہ محسوس ہو ) اور یہ  یقین بھی  ہو کہ  روزے کی حالت میں خون والا تھوک حلق سے نیچے اترگیا ہے تو  اس صورت میں روزہ فاسد ہوجائے گا اور روزے کی قضا کرنی ہوگی۔  لیکن  اگر خون تھوک سے کم ہو اور منہ میں خون کا ذائقہ معلوم نہ ہو  یا  خون تو تھوک پر غالب ہو، لیکن اس کے حلق میں اترنے کا یقین یا ظن غالب نہ ہو، بلکہ صرف شک ہو  تو روزہ فاسد نہیں ہوگا،لہذا آپ کا روزہ  محض شک کی وجہ سے  فاسد نہیں ہوا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 396):

"(أو خرج الدم من بين أسنانه ودخل حلقه) يعني ولم يصل إلى جوفه أما إذا وصل فإن غلب الدم أو تساويا فسد وإلا لا إلا إذا وجد طعمه، بزازية. واستحسنه المصنف وهو ما عليه الأكثر وسيجيء".

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210201125

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں