بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت مین غیر محرم لڑکی سے فون بر بات کرتے ہوئے شہوت پیدا ہونے کی صورت میں روزہ کا حکم


سوال

روزے کی حالت میں کسی غیر محرم لڑکی سے فون پر بات کرنے سے شہوت آ جائے تو روزے کا کیا حکم ہوگا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں غیر محرم سے  فون پر بات کرنے کی وجہ سے شہوت پیدا ہوجائے تو اس سے روزہ فاسد نہیں ہوگا، البتہ غیر محرم سےبلاضرورت فون پر باتیں کرنا سخت گناہ ہے۔

البحر الرائق  میں ہے:

"(قوله: أو احتلم أو أنزل بنظر) أي لا يفطر لحديث السنن «لا يفطر من قاء، ولا من احتلم، ولا من احتجم» ولأنه لم يوجد الجماع صورة لعدم الإيلاج حقيقة."

(البحر الرائق شرح كنز الدقائق،کتاب الصوم(2/ 293)ط:دارالکتاب الاسلامی)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وإذا نظر إلى امرأة بشهوة في وجهها أو فرجها كرر النظر أولا لا يفطر إذا أنزل كذا في فتح القدير، وكذا لا يفطر بالفكر إذا أمنى هكذا في السراج الوهاج."

( کتاب الصوم (1/ 204)ط:رشیدیہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309100628

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں