بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں عورت کو ماہ واری آجائے


سوال

اگر رمضان کے فرض روزے کے درمیان حیض (ماہواری) کا آغاز ہو جائے (جیسے ظہر کے بعد)ایسی صورت میں روزے کا کیا حکم ہے؟

جواب

روزے کی حالت میں اگر مغرب سے پہلے پہلے کسی بھی وقت عورت کو حیض آجائے تو اس کی وجہ سے روزہ فاسد ہوجائے گا، اسے چاہیے کہ کچھ کھالے یا پی لے؛ کیوں کہ اس حالت میں شرعاً روزہ رکھنا درست نہیں ہے، لہٰذا اس کے لیے روزے دار کی طرح بھوکا پیاسا رہنے کا حکم نہیں ہے۔ رمضان المبارک کے بعد ان ایام کے روزوں کی قضا رکھنا لازم ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109201435

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں