بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رمضان کے دن میں حائضہ پاک ہوجائے تو کھانے پینے کاحکم


سوال

کسی عورت کا  رمضان کے مہینے میں جس دن صبح کے وقت یا عصر کے وقت حیض کا خون رک جاۓ، تو عورت کھانے  سے پینے سے اپنے آپ کو روکے گی یا نہیں؟

جواب

اگر عورت حیض کی حالت میں تھی، اور رمضان المبارک میں دن میں پاک ہوگئی تو سورج غروب ہونے تک اس  کے لیے کھانا پینا درست نہیں ہوگا، روزہ داروں کی طرح رہنا ضروری ہوگا، یہ بھوکا پیاسا رہنا رمضان المبارک کے احترام اور صائمین سے تشبہ (روزہ داروں کی مشابہت) کی وجہ سے ہے، بقیہ دن بھوکا پیاسا رہنے کو روزہ نہیں کہاجائے گا، لہٰذا بعد میں قضا کی نیت سے روزہ رکھنا لازم ہوگا۔

«"يجب" على الصحيح وقيل: ‌يستحب "‌الإمساك بقية اليوم على من فسد صومه ولو بعذر ثم زال "وعلى حائض ونفساء طهرتا بعد طلوع الفجر"»

(مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح» (ص255)، ط: الناشر: المكتبة العصرية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209201358

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں