کیا روزے میں دانت بھرناجائز ہے؟
روزے کی حالت میں دانت بھرنا جائز ہے ،لیکن دانت بھرنے کے وقت کوئی بھی ذرہ حلق سےنیچے نہ اترے،اگر دانت بھرنے کے وقت کوئی بھی چیز حلق کے اندر چلی جائے،تو روزہ ٹوٹ جائے گا،لہذا سخت مجبوری کے بغیرروزے کی حالت میں دانت بھرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔
فتاوی شامی میں ہے:
"والحاصل أن الصوم يبطل بالدخول، والوضوء بالخروج."
(كتاب الطهارة، سنن الوضوء، 149/1، ط: سعید)
وفيه ايضاً:
"وأكل مثل سمسمة من خارج يفطر."
(كتاب الصوم، باب ما يفسد الصوم وما لا يفسده، 396/2 ۔397، ط: سعید)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144512100742
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن