بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی اقسام


سوال

روزے کی کتنی اقسام ہیں؟

جواب

روزہ کی کل پانچ قسمیں ہیں:

فرض معین: یعنی جو روزہ فرض ہو اور اس کی ادائیگی کا وقت متعین ہو جیسے رمضان کا روزہ۔

۲) فرض غیر معین: یعنی جو روزہ فرض ہو اور اس کی ادائیگی کا وقت متعین نہ ہو جیسے کفارہ کا روزہ اور قضاء کا روزہ۔

۳) واجب معین: یعنی جو روزہ واجب ہو اور اس کا وقت متعین ہو جیسے نذر معین کا  روزہ۔

۴) واجب غیر معین: یعنی وہ روزہ جو واجب ہو اور اس کا وقت متعین نہ ہو جیسے نذر غیرمعین۔

۵) نفل روزہ

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وأنواعه فرض وواجب ونفل. والفرض نوعان: معين كرمضان، وغير معين كالكفارات وقضاء رمضان، والواجب نوعان: معين كالنذر المعين، وغير معين كالنذر المطلق، والنفل كله نوع واحد كذا في التبيين."

(کتاب الصوم باب اول، ج نمبر ۱ ص نمبر ۱۹۴، دار الفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144311100618

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں