بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے میں قطرے آنا


سوال

مجھے روزے  کی حالت میں پیشاب قطرے آتے ہیں ۔تو کیا اس سے روزے پر کوئی فرق پڑے گا؟

جواب

واضح  رہے کہ روزے   کی حالت میں پیشاب  کے  قطرے آنے  سے روزے پر کوئی فرق نہیں پڑتا  اور  اس  سے  روزہ نہیں ٹوٹتا صرف  وضو ٹوٹتا ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

’’أو تصور فأمنی لایفسد‘‘.

 ( درمختار ۳؍۳۶۷)

فتاوی تاتارخانیہ میں ہے:

’’مسّ الصائم امرأته و أمذی لایفسد صومه.‘‘

 (تاتارخانیة،  ۳؍۳۸۷)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509100608

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں