بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے میں منی کے قطرے نکلنے سے روزے کا حکم


سوال

روزے میں شہوت سے یا ویسے قطرے آئے تو روزہ ٹوٹ جائے گا؟

جواب

صورت مسئولہ میں اگر روزے کی حالت میں اپنے فعل سے (مثلاً بیوی سے بوس و کنار وغیرہ) شہوت آئی اور انزال ہوا (یعنی منی کے قطرے نکلے)  تو روزہ فاسد ہوجائے گا اور اس کی قضا لازم ہوگی۔ اور اگر اپنے فعل کے بغیر  صرف  خیالات کے غلبے کی وجہ سے شہوت ہوئی اور انزال ہوا تو روزہ فاسد نہیں ہوا ۔ اسی طرح اگر احتلام ہوا تو بھی روزہ فاسد نہیں ہوا۔

اور اگر بغیر شہوت کے منی نکلی (مثلاً کمزوری کی وجہ سے) تو اس سے بھی روزہ فاسد نہیں ہوا۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وإذا نظر إلى امرأة بشهوة في وجهها أو فرجها كرر النظر أولا لا يفطر إذا أنزل كذا في فتح القدير، وكذا لا يفطر بالفكر إذا أمنى هكذا في السراج الوهاج.

وإذا قبل امرأته، وأنزل فسد صومه من غير كفارة كذا في المحيط. وكذا في تقبيل الأمة والغلام وتقبيلها زوجها إذا رأت بللا، وإن وجدت لذة، ولم تر بللا فسد عند أبي يوسف - رحمه الله تعالى - خلافا لمحمد - رحمه الله تعالى - كذا في الزاهدي."

(كتاب الصوم، الباب الرابع فيما يفسد ومالايفسد، ج1، ص214، رشيديه)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144409101172

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں