بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے میں گانے سننے کا حکم


سوال

روزے کی حالت میں کام کے دوران گانے سننے کا کیا حکم ہے؟

جواب

عام حالات میں بھی گانا سننا  شریعت میں  حرام   ہے ، روزہ میں اس کا گناہ اور بھی زیادہ بڑھ جاتا ہے،  اس سے روزہ مکروہ ہوجاتا ہے، اس کے ثواب میں کمی ہوجاتی ہے، البتہ اس سے روزہ   اس معنی میں فاسد نہیں  ہوتا کہ اس کی قضا کرنا لازم ہو،  لیکن اس کی روح ختم ہوجاتی ہے، اس لیے روزہ کے دوران بھی گانا نہ سنے بلکہ قرآن مجید کی تلاوت یا اہل حق علماء کی تقریر سنے۔

حدیث مبارک میں ہے:

"وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " من لم يدع قول الزور والعمل به فليس لله حاجة في أن يدع طعامه وشرابه." رواه البخاري (3/26، برقم : 1903 )

ترجمہ: "حضرت ابوہریرہ  ؓ  سے روایت ہے  کہ رسول اللہ ﷺ نےارشاد  فرمایا:  جو شخص (روزے کی حالت میں) لغو و باطل کلام اور بے ہودہ  افعال نہ چھوڑے گا تو اللہ کو اس بات کی پرواہ نہیں  ہے کہ  وہ اپنا  کھانا پینا چھوڑ دے۔"

مزید  تفصیل کے لیے مفتی محمد شفیع رحمہ اللہ کی کتاب " اسلام اور موسیقی " کا مطالعہ فرمائیں۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144409100821

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں