بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے میں ویڈیو وغیرہ دیکھنے سے جنبی ہونے کے بعد روزہ کا حکم


سوال

میں نے آٹھ  دس سال پہلے چھ،سات روزہ توڑے، یعنی کہ کھایا پیا نہیں، بلکہ نفس غالب ہوا اور  بستر میں غلیظ سوچ اور فحش تصاویر اور ویڈیو کی وجہ سے جنبی ہوا،منی خارج ہوئی ،یعنی کہ پورے سال روزے میں ایک دن ایسا ہوجاتا تھا،اور ایک روزے میں شادی کے باوجود یہ عمل کیا،مطلب  سات  سالوں میں  سات  دن کفارہ ہواہے،  اب اتنی طاقت نہیں ہے کہ میں مسلسل اتنے روزے رکھ سکوں،شریعت کی رو سے حل بتائیں!

جواب

صورتِ  مسئولہ میں سائل کو صرف غلیظ سوچ اور فحش تصاویر اور ویڈیو دیکھنے کی وجہ سے خود بخود انزال ہوا اور مشت زنی وغیرہ نہیں کی تو اس کا روزہ فاسد نہیں ہوا، اور اگر انزال مشت زنی یا اپنے کسی اور عمل کی وجہ سے ہوا تو اس کا روزہ فاسد ہوجائے گا، اس کے ذمہ ہر روزے کی ایک قضا  لازم ہے، کفارہ لازم نہیں ہے۔  بہرحال  سائل کو مذکورہ عمل پر توبہ و استغفار کرنا چاہیے، اور آئندہ اس گناہ سے اجتناب لازم ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(وكذا الاستمناء بالكف) أي في كونه لا يفسد لكن هذا إذا لم ينزل أما إذا أنزل فعليه القضاء".

(کتاب الصوم، ص:399، ج:2، ط:سعید)

فتاوی قاضی خان میں ہے:

"وكذا إذا نظر إلى امرأة فأنزل أو تفكر فأمني لايفسد صومه".

(كتاب الصوم، ص:185، ج:1، ط:دار الكتب العلمية)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144308100802

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں