بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے میں پانی کا مقعد میں داخل ہونے سے روزے کا حکم


سوال

اگر کسی کو بیماری ہو کہ سرین دھوتے وقت پانی سوراخ سے اندر جاتا ہو تو رمضان میں اس شخص کا  روزہ ٹوٹے گا یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ استنجا کرنے  سے روزہ اس وقت ٹوٹتا ہے جب پانی مقعد کے اندرونی مقام تک پہنچ جائے اور عام طور پر استنجا میں ایسا ہوتا نہیں، اس لیے معمول کے استنجا سے روزہ نہیں ٹوٹتا، لہذا صورتِ مسئولہ میں مذکورہ شخص کو چاہیے کہ  روزہ كي حالت مىں استنجا  میں مبالغہ نہ کرے، مبالغہ کیے بغیر پانی اندر داخل نہیں ہو گا،  اگر مبالغہ کرنے کی وجہ سے پانی اندرونی مقام تک پہنچ   گیا تو وضو ٹوٹ جائے گا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (2 / 397):

"و لو بالغ في الاستنجاء حتى بلغ موضع الحقنة فسد، و هذا قلّما يكون، و لو كان فيورث داء عظيمًا."

فقط و الله اعلم


فتوی نمبر : 144212202282

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں