بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی قضا کے دوران حیض آجائے تو آئندہ پاکی کے دنوں میں ایک روزہ کی قضا لازم ہے


سوال

اگر فرض روزوں کی قضا کے دوران حیض آجائے تو کیا اس روزہ کی بھی قضا  ہوگی؟

جواب

واضح ہو کہ روزوں سمیت فرض عبادات کا ذمہ بندے سے  دو صورتوں میں ہٹتا ہے؛  یا تو اپنے وقت میں اسے ادا کیا جائے یا بعد میں اس کی قضا کی جائے۔

صورتِ  مسئولہ میں قضا روزے کے دوران  چوں کہ حیض آگیا تو شرعاً  اس کی قضا مکمل نہیں ہوئی، لہذا مذکورہ روزہ رکھنا اب بھی ذمہ میں باقی ہے لہذا جس روزے کی قضا کے دوران حیض آجائے، پاکی کے دنوں میں اس فرض روزے  کی ایک روزہ رکھ کر  دوبارہ قضا کرنا ہوگی۔  

بدائع الصنائع میں ہے :

"وما أوجبه الله - تعالى عز شأنه - على عباده ابتداء لا يسقط عنه إلا بالأداء أو بالقضاء كذا هذا والله - تعالى عز شأنه - أعلم."

(كتاب النذر،  فصل في حكم النذر، ۵ ؍ ۹۵، ط : دار الکتب الاسلامیه)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144311100723

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں