بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزہ کی حالت میں بوس و کنار کی وجہ سے انزال ہوگیا


سوال

مجھ سے یہ غلطی ہوئی ہے کہ میں  اپنی بیوی کے ساتھ بوس و کنار کر رہا تھا کہ انزال ہوگیا،  اب یہ روزہ فاسد ہوگیا یا نہیں؟  اور  روزہ فاسد ہونے کا کیا مطلب ہوتا ہے؟  اور یہ روزہ فاسد روزہ ٹوٹنے میں شمار ہوتا ہے؟

جواب

روزہ فاسد ہونے کا مطلب یہ ہے کہ روزہ ٹوٹ گیا۔نیز روزے کی حالت میں بوس و کنار کی وجہ سے اگر منی خارج ہوجائے تو روزہ فاسد ہوجاتا ہے، قضا لازم آتی ہے، اور  اگر اس دوران جماع یعنی ہم بستری کرلی تھی تو قضا کے ساتھ کفارہ بھی لازم آتا ہے۔

لہذا صورت مسئولہ میں اگر جماع یعنی ہم بستری نہیں کی، صرف بوس و کنار کے نتیجہ میں انزال ہوا ہے تو ایسی صورت میں روزہ فاسد ہوگیا یعنی روزہ ٹوٹ گیاتھا، اس روزہ کی قضا لازم ہے کفارہ لازم نہیں، اور آئندہ کےلئے روزہ کی حالت میں اس قسم کے افعال سے گریز کرے تاکہ روزہ نہ ٹوٹے، نیز روزہ ٹوٹ جانے کے باوجود افطار تک کچھ کھانے پینے کی اجازت نہ ہوگی۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"أما لو أنزل قضى فقط كما سيذكره المصنف أی بلا كفارة".

(ج:2، ص:398، ط: سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144409100101

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں