بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں بیوی سے بوس و کنار کرتے ہوئے بیوی کا لعاب حلق میں اتر جائے تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے


سوال

روزہ کی حالت میں اگر بیوی کے ساتھ بوس وکنار کرتے ہوۓ بیوی کے ہونٹ اور زبان چوسے اور تھوک اندر چلا جاۓ تو کیا روزہ ٹوٹ جاۓگا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  بوس وکنار کرتے ہوئے بیوی کا تھوک نگلنے سے  روزہ فاسد ہو جائے گا،  قضا  اور  کفارہ  دونوں  لازم  ہوں  گے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"ولو ابتلع بزاق غيره فسد صومه بغير كفارة إلا إذا كان بزاق صديقه فحينئذ تلزمه الكفارة، كذا في المحيط."

(کتاب الصوم ،الباب الرابع فیما یفسد وفیما لایفسد ،ج:1،ص:203،دارالفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509100757

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں